Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہیں،آصف زرداری

30

نواب شاہ(اہم خبریں آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ میں پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا۔

آصف زرداری نے پیپلز سیکریٹریٹ میں کارکنان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو الیکشن مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔


پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم


آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔ سندھ میں جاری منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کو روز گار دیا گیا ہے۔ سندھ میں ملازمتیں بھی میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.