Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم

28

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی لارجر بینچ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی 14 درخواستوں کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتحار حسین چوہدری کا انتقال ہوگیا ہے اور یہ معاملہ بھی 10 سے 11 سال پرانا ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور مدعا علیہان کے درمیان ہوتا ہے اور یہ ججز اب اپنے عہدوں پر نہیں رہے اس لیے عدالت توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر رہی اور اس حوالے سے نوٹس واپس لے رہی ہے۔


ملزم کو پھانسی کی سزا دی جانے چائیے،سابق چیف جسٹس آف پاکستان


یاد رہے کہ 2007 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں تین نومبر 2007 کو پی سی او نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت کئی ججز نے حلف اٹھایا تھا۔

بعد ازاں پرویز مشرف کے اقدامات کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف عدالتی احکامات کی حکمِ عدولی کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی جس میں کچھ ججز نے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.