Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پاک فوج سپاہی سے جنرل تک جنگ کی تجربہ کار فوج ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

46

راولپنڈی(اہم خبریں آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج سپاہی سے جنرل تک جنگ کی تجربہ کار فوج ہے.

جنرل باجوہ پاکستان کو پُرامن ملک بنانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نےنجی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ ڈاکٹرائن ملک میں پائیدار امن لائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عمومی امن کو پائیدار امن میں بدلنا جنرل باجوہ کا مشن ہے۔ حاصل کیا گیا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔


آرمی چیف کی قصور واقعہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دینے کی ہدایت


انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامی کا ذمے دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ امن کے لئے ضروری ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو، جنرل کیانی نے انسداد دہشت گردی جنگ کی منصوبہ بندی کی، افغان جنگ کے دوران تمام آرمی چیفس نےاچھا کام کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں میں تعاون ناگزیر ہے، مربوط منصوبے کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.