Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ ہر قسم کی تیاری کے ساتھ آئیں،طاہر القادری

30

لاہور (اہم خبریں آن لائن ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو مال روڈ پر بڑا احتجاج ہوگا، اب انصاف کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

یہ بات انھوں‌ نے اے پی سی ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے متعلق مشاورتی اجلاس کے بعد کہی۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کے دائرے میں آخری حد تک جائیں گے، کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ ہر قسم کی تیاری کے ساتھ آئیں.

17 جنوری کو احتجاج کا آخری راؤنڈ ہوگا، جو حکومت کی بساط لپیٹ دے گا۔


شہباز شریف نے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا اعلان کر دیا


ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر ہونے والا احتجاج آگے بھی جاری رہے گا، تمام آپشنز کھلے ہیں، ہر جماعت کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ 16 جنوری کو اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں‌ حتمی فیصلے کیے جائیں‌ گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کنٹینر ایک ہے، کتنے لیڈر آتے ہیں، یہ جلد پتا چل جائے گا.

انصاف کے حصول کے لیے ناانصافی کا خاتمہ کرنا ہوگا، ملک میں انصاف کی قیمت دولت سے کہیں زیادہ ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.