Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ

51

واشنگٹن (اہم خبریں آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا، اب ان کی جگہ ریکس ٹلرسن برطانیہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے اپنے قریب ترین اتحادی برطانیہ کے ساتھ بھی فاصلے بڑھنے لگے.

صدر ڈونلڈٹرمپ نے برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا دورہ کرنا تھا اور لندن میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح کرنا تھا۔


سعودی فضائی کمپنی کی پاکستانی شہروں تک سروس میں توسیع کا فیصلہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جگہ اب وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کوخدشہ تھا برطانیہ میں ان کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا.

اس کے علاوہ امریکی صدر کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات بھی طے نہیں ہوسکی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 21 فروری کو میئرصادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےبرطانیہ کے دورے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کا برطانیہ میں شاندار استقبال نہیں ہونا چاہیے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.