Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

انتخابات کے بعد میاں‌ صاحب اپوزیشن میں‌ ہوں‌ گے، آصف زرداری

76

نواب شاہ(اہم خبریں آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد میاں‌ صاحب اپوزیشن میں‌ ہوں‌۔

نواب شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان حکومت گرانے میں میرا کوئی کردار نہیں.

اگر کوئی کردار ہوتا تو بلوچستان نہیں، پنجاب حکومت کو خطرہ ہونا چاہیے تھا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی.

پیپلز پارٹی نے 73 کا آئین بنایا، وہ کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرے گی، آئین میں کسی ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ کا تصور نہیں۔


تحفظ ختم نبوت بل کے پیچھے نواز شریف ہیں،شیخ رشید


آصف زرداری کا کہنا تھا کہ امریکا سے بہتر تعلقات نہ رکھنا حماقت ہے، اس محاذ پر حکومت بری طرح ناکام ہوئی۔

میاں صاحب کی بی ٹیم میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو امریکہ سے بہتر تعلقات رکھ سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ قصور واقعہ شہباز شریف کی حکومت کی ناکامی ہے، ہم احتجاج میں‌ طاہر القادری کے شانہ بہ شانہ ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اندیشوں کے باوجود سینیٹ الیکشن وقت پر ہوجائے گا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.