Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

انڈر 19 ورلڈ کپ، لٹل اسٹارز عالمی افق پر جگمگانے کیلیے تیار

32

(اہم خبریں)کرائسٹ چرچ کے لنکولین نمبر 3 میں زمبابوے اور پاپوانیوگنی کا میچ شیڈول کیا گیا،

یاد رہے کہ پاکستان، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، بنگلہ دیش،

انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ،

سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں فل ممبر ہونے کی حیثیت سے میگا ایونٹ کا حصہ بنی ہیں،

نمیبیا نے ورلڈ کپ 2016 میں سب سے بہتر ایسوسی ایٹ ٹیم

کا درجہ پانے کی وجہ سے جگہ بنائی۔

افغانستان ایشیا کپ کا فاتح،

کینیا افریقی چیمپئن، کینیڈا امریکاز انڈر 19 کا فاتح،

آئر لینڈ یورپی چیمپئن اور پاپوا نیوگنی ایسٹ ایشیا پیسیفک ٹائٹل

کا حقدار ہونے کی حیثیت سے جونیئر ورلڈ کپ کا حصہ بنا۔

اس موقع پر تمام ٹیموں کے کوچز نے اپنی تیاریوں اور عزائم کا اظہار کیا،

سب نے امید ظاہر کی کہ انھیں میگا ایونٹ سے مستقبل کے اسٹارز حاصل ہونگے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ منصور رانا نے کہا

کہ گرین شرٹس جونیئر ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پُرعزم ہیں،

ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے،

اس بار بھی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے تیار اور پُراعتماد ہیں۔

منصور رانا نے کہا کہ میگاایونٹ کیلیے قبل از وقت پہنچ

کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوا،

کھلاڑی مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکے،

پچز کا مزاج بھی سمجھ گئے ہیں،

ٹیم بارش کی وجہ سے ایک وارم اپ میچ نہیں


چائے فروش کا بیٹا کرکٹ میں دھوم مچانے کیلیے بے تاب


کھیل پائی تاہم نیٹ میں بھرپور مشقوں سے صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے گرین شرٹس عمدہ کارکردگی

سے ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شامل ہوں گے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.