44

گڑ کھائیں ۔صحت بنائیں

گڑ کو چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں وٹامنز ، آئرن اور فاسفورس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گڑ کو آپ ایسے ہی استعمال کر سکتے ہیں ۔جسے آپ چینیکو استعمال کرتے ہیں اور گڑ اس کی نسبت زیادہ فوائد رکھتا ہے ۔زمانہ قدیم سے ہی گڑ کھانوں اور مختلف پیٹ کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے گڑ کے چند ایک فوائد یہ ہیں۔

۔ گڑ خون کو صاف کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اسکا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کا اخارج کرتا ہے اور کچھ ماہرین کا خیال کہ گڑ سے خون کی تقریبا ساری بیماریاں ختم ہوتی ہیں ۔


۔ گڑ قبض کشاہ ہے۔ یہ جسم میں نظام انہضام کو تیز کرتا ہے جسم کی غذا کونہایت مناسب انداز میں ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسی لئے حکما کھانا کھانے کے بعد گڑ کھاتے ہیں۔


۔ جسم سے فاسد مادوں کے انخلا کے لئے گڑ ایک ٹانک ہے۔


۔موسم سرما میں گڑ اور تل کے پیڑے کھانے سے ٹھنڈ سے لڑنے مدد ملتی ہے اور کھانسی ، دمہ وغیرہ میں بھی مفید ہے۔ہچکی روکنے کے لیے بھی گُڑ کارگر ثابت ہوا ہے۔


۔گڑ گیس اور آنتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ ہر کھانے کے بعد گڑ کا صرف ایک چھوٹاسا ٹکڑا کھانے سے آپ گیس اور بد ہضمی سےنجات حاصل کر سکتے ہیں۔


۔ ۵۰ گرام اجوائنکے ساتھ ہم وزن گڑ ملا لیں اور اس آمیزہ کا 5ایک چمچ صبح اور ایک شام کے وقت کھانے سے کمر درد کی شکایت ختم ہو جاتی ہے ۔


دودھ پلانے والی مائیں سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں