78

انڈونیشیا میں دو سروں والے بچھڑے کی پیدائش

انڈونیشیا کے پنڈوک ولو گاؤں میں پیدا ہونے والے دو سروں چار آنکھیں اور دو الگ منہ رکھنے والے ایک بچھڑے نے سب کو حیران کر دیا۔

بہت سے دیہاتیوں کا خیال ہے کہ یہ بچھڑا ان کی خوش قسمتی لائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ، بچھڑا پولیسیفل بیماری میں مبتلا ہے ۔

مالک کے بھتیجے ہریانتو نے بتایا کہ وہ جانوروں کو اس کی صحت کو بڑھانے کے لئے وٹامن دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب کو ڈر ہے کہ وہ اس کی حالت کی وجہ سے زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ پائے گا ۔

یانو نے میڈیا کو بتایا ، ‘کسی کو نہیں معلوم کہ وہ اس طرح کیوں پیدا ہوا تھا لیکن ہم سب اس کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔‘

ڈیلی میل کے مطابق ، بچھڑا ابھی تک چلنے سے قاصر ہے لیکن محکمہ برائے جانوروں کے افسران نے انہیں پریشان ہونے کی بات نہیں کی کیونکہ نوزائیدہوں کو کھڑے ہونے میں بعض اوقات تین سے پانچ دن لگ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں