105

پاکستان میں کرونا کے بعد کانگو وائرس کا خطرہ

کوئٹہ ایک مریض میں کونگو وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مریض جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کوگو بخار کی علامات کے سبب فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے بلڈ ٹیسٹ کی اطلاع کے بعد مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

مزید بتایا کہ چودہ مشتبہ افراد کو اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے پانچ کو چھٹی دے دی گئی ہے جب کہ ٹیسٹ کے بعد کانگو وائرس کی چھ افراد میں تصدیق ہوگئی ہے۔

یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب ایک مخصوص کیڑا مویشیوں کی کھال خون چوستا ہے اور جب متاثرہ جانور کا گوشت لوگ کھاتے ہیں تو انتہائی متعدی وائرس انسانی جسم میں پھیل جاتا ہے اور وہ شخص بیمار ہوجاتا ہے۔

کانگو بخار کی ابتدائی علامات میں سر درد تیز بخار ، جلن ، کمر میں درد ، جوڑوں کا درد ، پیٹ میں درد اور الٹی وغیرہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں