74

دو ماہ کا بچہ باتیں کرنے لگا

نیویارک: امریکا میں دو ماہ کے بچے نے اپنی والدہ کے الفاظ دہرا دئیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں رہنے والی خاتون جسکا نام کیسیا کیمرون ہے نے اپنے دو ماہ کے بیٹے روان سے کہا کہ ’میں تم سے پیار کرتی ہوں‘بچے نے یہی الفاظ دہرا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں کے میں تم سے پیار کرتی ہوں کہنے پر بچہ بھی اپنی لڑ کھڑاتی زبان میں کہہ رہا ہے کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔

ویڈیو کو بچے کی دادی نے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کیا ۔ اس ویڈیو کو 50 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں