97

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کراچی: بدھ کے روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بجکر 5 منٹ پر شہر میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کا مرکز شہر کے گڈاپ علاقے میں مغرب کی طرف 40 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کی گہرائی 10 فٹ اور زلزلے زیادہ تر شہر کے ملیر ، لانڈھی اور کورنگی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 28 مارچ کو ریکٹر اسکیل پر 4.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس نے اس کے ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت کو بھی جھنجھوڑ دیا تھا۔

زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 176 کلو میٹر تھی جس کا مرکز افغانستان تاجکستان کی سرحدی علاقہ تھا۔

بہت سے لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے کلمے کی تلاوت کرتے اور پناہ مانگتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں