107

اسی سال سے بند کمرے میں خزانہ نکل آیا

ملتان کے کچہری سے ملحکہ احاطے اسی سال سے بند کمرے میں جب کھدائی کروائی گئی تو وہاں سے خزانہ نکل آیا خزانہ اشرفیاں اور بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ کی شکل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کچہری سے منسلک اسی سال سے بند کمرے سے کھدائی کےدوران بھاری مقدار میں خزانہ نکل آیا۔ کچہری انتظامیہ نے معاملہ خفیہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ڈی سی کے حکم پر پولیس کو تعینات کردیا گیا۔

عدالت میں نئے کمروں کی تعمیر کے لیے کھدائی کاسلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران 80 سالہ بند کمرے سے خزانہ نکلنا شروع ہو گیا خزانے میں اشرفیاں اور بھاری مقدار میں سونا اور اسلحہ شامل تھا جس کے بعد کمرہ کو سیل کردیا گیا۔ جبکہ کھدائی کا عمل روک دیا گیا

ذرائعکے مطابق خزانے کے حاصول کے لئے مختلف محکموں پرمشتمل کمیٹی بنےگی اور کمیٹی کی نگرانی میں دوبارہ کھدائی اور کمرے میں موجود اشیاکا جائزہ لیا جائے گا۔

ضلعی جج کو معاملے سے فوری آگاہ کردیا گیا ہےاور انہوں نے جگہ کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں