46

کرائسٹ چرچ :مسجد میں فائرنگ کرنےوالے کو عمر قید کی سزا

کرائسٹ چرچ کے شوٹر جس نے 2019 میں نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر حملہ کر کے 51 افراد کو ہلاک کیا تھا ۔اسے بغیر کسی پیرول کے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اخبار نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب نیوزی لینڈ میں اس طرح کی سزا سنائی گئی ہے۔

مارچ 15، 2019 کو نیوزی لینڈ کے مرکزی شہر کرائسٹ چرچ کے النور مسجد اور لن ووڈ اسلامک سنٹر فائرنگ سے لرز اٹھا۔ اس سانحے میں 51 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور آسٹریلیائی 28 سالہ شہری ہے جس نے اس قتل عام کو فیس بک پر براہ راست نشر کیا تھا۔

برینٹن ٹرانٹ کو قتل کے 51 مقدمات ، قتل کی کوشش اور سنہ 2019 کی دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں