42

بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے ماموں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر بھارت کے ضلع پٹھانکوٹ میں کرکٹر سریش رائنا کے 58 سالہ ماموں کو ہلاک کردیا ہے اور کنبہ کے دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق شخص کی شناخت سرکاری ٹھیکیدار اشوک کمار کے نام سے ہوئی ہے جسے 19 اور 20 اگست کی درمیانی رات کو پٹھانکوٹ کے گاؤں تھریال میں ڈاکوؤں نے ہلاک کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اشوک کمار کے بڑے بھائی نے تصدیق کی کہ مقتول کرکٹر کا ماموں تھا ۔ پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بدنام زمانہ کالے کچھے والا گروہ کے تین سے چار افراد لوٹ مار کے ارادے سے آئے اور اشوک کمار اور اس کے اہل خانہ پر حملہ کیا۔ رینا کے ماموں سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گئے چور کچھ نقدی اور سونا لے کر فرار ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں