38

تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی

منچسٹر – پاکستان نے گذشتہ رات انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر مانچسٹر میں تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ جیت لیا۔سنسنی خیز ٹی 20 میں جیت نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 52 گیندوں پر چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رنز بنائے۔انہوں نے 19 سالہ بیٹسمین حیدر علی کے ساتھ 100 رنز کی اینگ کھیلی۔ حیدر علی نے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

جواب میں کھیلتے ہوئے انگلینڈ مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

محمد حفیظ کو مین آف دی میچ اور پلیئر آف سیریز قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں