29

بھارت نے چین پر دباؤ ڈالنے کے لئے پب جی سمیت دیگر 117 ایپس پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی ۔بھارت کی حکومت نے بدھ کے روز 118 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی ہے جس میں ٹینسنٹ ہولڈنگز کے مشہور ویڈیو گیم پب جی بھی شامل ہے ،جس کا مقصد چائنز ٹیک کمپنیوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ ممنوعہ ایپس میں بیدو اور ژیومی کے شیئرسیو کی ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں۔

ہندوستان کی وزارت برائے ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ یہ پابندی ہندوستان کی خودمختاری اور سلامتی کے لئے خطرہ کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔اور یہ ایپس ایک مخصوص انداز میں ڈیٹا اکٹھا اور شیئر کرتی ہیں اور ایسے صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور معلومات سے سمجھوتہ کرتی ہیں جن سے ریاست کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں