40

فیس بک نے جعلی معلومات کو محدود کرنے کے لئے نیا ٹول متعارف کرا دیا

فیس بک نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور پلیٹ فارم استعمال کرنے والے افراد کو ایک سال سے زیادہ پرانی تصاویر شیئر کرنے سے پہلے اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد کے لئے ایک نئی پروڈکٹ کا آغاز کیا ہے۔

فیس بک کے ترجمان نے کہا کہ ہم لوگوں کو کسی بھی تصویر کے مطلق مزیدمعلومات فراہم کریں گے تاکہ گمراہ کن مواد کا پتہ آسانی سے لگایا جا سلے اور وہ خود ہی فیصلہ کرسکیں کہ تصویروں کو شیئر کرنا ہے یا نہیں۔

صارفین تصویر کے مطلق معلومات کو ایک باکس میں دیکھ سکیں گے قبل اس کے کہ وہ اس تصاویر کو شیئر کریں ۔ معلومات میں ایک سال سے زیادہ عمر کی تصاویر بھی شامل ہیں اور یہ متشدد مواد سے متعلق فیس بک کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے قریب آسکتی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو پر مبنی غلط معلومات دنیا بھر میں ایک بڑھتی ہوئی چیلنج بن چکی ہے اور یہ وہ چیز ہے جس پر فیس بک کی ٹیموں کی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں