49

اسلام آباد جج کو خاتون پی ٹی آئی ایم پی اے کے شوہر نے مارا پیٹا۔ ویڈیو وائرل

اسلام آباد – پی ٹی آئی کی ایم پی اے کے شوہر کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں پٹرول اسٹیشن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج کو ہراساں اور تپپڑ مارنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

دی نیشن نے اتوار کے روز ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ معاملہ بظاہر ملک کے انتہائی حساس علاقے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے کراس کرنے کے معاملے پر پیدا ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے ہوائی فائرنگ سے بھی جج کو اپنی پستول سے ڈرایا

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک فون کال پر ، مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لیا ، جس کی شناخت چوہدری خرم کے نام سے ہوئی ہے ۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ پولیس نے جج کو میڈیکی لیگل رپورٹ کے لئے پولی کلینک منتقل کردیا ، جب اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ملزم کے ظلم ک کی وجہ سے اس کی ٹانگ میں بھی فریکچر ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں