109

ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت نے اپنی موت کو جعلی قرار دے دیا اور مداحوں کی شدید تنقید

اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ٹِک ٹوکر صرف توجہ کے لیے اور خود کو فروغ دینے کے لیے بعض اوقات خطرناک اسٹنٹس کر گزرتے ہیں۔ بعض اوقات یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ کوئی شخص مشہور ہونے کوشش کرنے کے لئے کس قدر شرمناک حرکات کر گزرے گا۔

ٹِک ٹُکر عادل راجپوت کی اہلیہ نے ٹک ٹاک پر مزید فالورز حاصل کرنے کے لئے اپنے شوہر کی جعلی موت کی ویڈیو اپلوڈ کر دی۔

فرح عادل نے خود کو بے قابو ہو کر روتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور حیران کن خبروں کو دنیا کے ساتھ توڑ دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اس خبر کا اعلان ان کے پڑوس کی ایک مسجد نے بھی کیا۔

اس کے بعد متعدد مداح راجپوت کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے پہنچے اور انہیں پتہ لگا کہ ویڈیو جعلی تھی۔

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگ جوڑے کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

آفیشل اکاؤنٹ پر زیادہ فالوورز کے ساتھ عادل راجپوت کا شمار پاکستان کے مشہور ٹِک ٹاکرز میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں