42

ایبٹ آباد ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

ایبٹ آباد میں ٹِک ٹِاک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران نوجوان لڑکا ٹرین کی زد سے بال بال بچ گیا ۔ عمر حیات نامی نوجوان ہری پور اسٹیشن کے ریلوے پٹریوں کے قریب اپنے دوست کی مدد سے شوٹنگ کر رہا تھا۔

ویڈیو میں حیات کو ریلوے پٹریوں کے ساتھ کھڑا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کا ایک دوست اسے فلم کررہا تھا۔ اس نے اپنے اور ٹرین کے درمیان فاصلہ ناپنے کی غلطی کی اور ٹرین کا ہینڈل اس کے سر کے پچھلے حصے سے ٹکرایا۔

اس واقعے کی ویڈیو ٹک ٹوک پر اپ لوڈ کی گئی جس کے بعد پولیس نے اسے جمعرات کے روز گرفتار کرلیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 325 (خودکشی کی کوشش) اور ریلوے ایکٹ 1980 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جون میں ، اسلام آباد پولیس نے ایک شخص کو اسلحہ کے ساتھ ویڈیو شوٹ کرنے اور ٹک ٹوک پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں