55

کرونا وائرس تہوار بن گیا

لندن میں آن لائن کلاس کے ٹیچر نے بچوں کو کرونا وائرس پر مضمون لکھنے کو کہا۔ ایک بچے نے مضمون کچھ ایسے لکھا۔

کرونا چائنا میں منایا جانے والا ایک بہت بڑا تہوار ہے۔ اور آج کل یہ تہوار عالمی سطح پر منایا جا رہا ہے۔ اس تہوار پر بڑے اور خاص طور پر بچے بہت خوش ہوتے ہیں۔ اس تہوار میں سکول مارکیٹ چرچ مسجد سب کچھ بند ہوتا ہے اور تو اور باہر نکلنے پر بھی پابندی ہوتی ہے۔

امتحانات ختم ہو جاتے ہیں۔ اس تہوار پر ایک دوسرے کو منہ دتھانے پر پابندی ہوتی ہے۔ والدین اپنے بچوں کو خود موبائل فون دیتے ہیں۔ اور سارے لوگ اپنے اپنے گھروں میں بند ہو کر ٹی وی یا انٹرنیٹ پر لگے رہتے ہیں۔

ہر طرف صفائی ستھرائی کا کام ہو رہا ہوتا ہے۔ کوئی بھی گندا رہنا پسند نہیں کرتا۔

ہم بچوں کو کرونا منانا بہت پسند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں