48

حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ ویڈیو کال لیک

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان کی گئی ویڈیو کال لیک ۔نیوز اینکر فرخ شہباز نے دونوں کے مابین ہو نے والی ویڈیو کال شئیر کی جس میں صاف دیکھائی دے رہا ہے کہ مفتی صاحب  حریم شاہ کو شہزادی کہہ کر پکار رہے ہیں۔جس پر ٹک ٹاک  حریم غصہ کا اظہار کرتےہوئے کہتی ہیں کیا شہزادی لگایا ہوا ہے،جس پر مفتی صاحب کہتے ہیں کہ آپ جیسے لوگ غصہ نہیں کرتے۔مفتی صاحب حریم شاہ کو اپنی روٹین بتاتے ہیں تو حریم شاہ جواب دیتی ہے کہ میں نے آپ کی تقریر سننے کے لیے کال نہیں کی۔آپ اسلام کے پیروکار بنتے ہیں تو یہ سب کیوں کر رہے ہیں۔مفتی عبدالقوی جواب دیتے ہیں میں تم پر قربان جاؤں‘۔

تو حریم شاہ کہتی ہیں کہ آپ ٹھرکی مت بنیں۔اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ کیسی گفتگو کرتے ہیں۔آپ کی وجہ سے اسلام کا نام خراب ہو رہا ہے۔

واضع رہے کہ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان نکاح کی خبریں بھی آرہی تھیں جس میں مفتی عبدالقوی اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر نکاح کے معاملے پر بحث کررہے ہیں۔ نکاح کا دعویٰ کرنے پر حریم شاہ مفتی عبدالقوی پر برہم نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں