35

ٹک ٹاکرز انسٹاگرام پر ویڈیوز بنانے کے لیے ہو جائیں تیار

سوشل فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے اب ٹک ٹاک کی طرح کے نئے فیچر کو اپنی ایپ میں شامل کر لیا ہے۔

انسٹاگرام کی نئی ریلیز میں اب آپ زیادہ طویل ویڈیو بناسکیں گے جبکہ ان کو زیادہ آسانی سے ٹرم یا موڈیفائی بھی کر سکیں گے۔انسٹاگرام کے مطابق اس سے نہ صرف ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صارفین بھی اس کو زیادہ اچھے سے انجوائے کر سکیں گے أ

انسٹاگرام پر سب سے اہم فیچر ویڈیوز کی لمبائی میں اضافہ ہے۔اب ریلیز میں صارفین 15 کی بجائے 30 سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے۔ ۔اس کے علاوہ آپ کسی ویڈیو سے کلپ کو کٹ کرسکتے ہیں جس سے کسی ویڈیو کو بہتر بنانے میں زیادہ مدد مل سکے گی ۔

انسٹاگرام ریلیز کی ڈائریکٹر ٹیسا لیونز لیانگ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے ان فیچرز کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریلیز کو لوگوں کےرائے کے مطابق بہتر سے بہتر بناتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں