18

کے پی کے : پولی تھین بیگ پر پابندی عائد

پشاور – خیبر پختونخواہ حکومت نے پولی تھین بیگ کے استعمال پر سخت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت پشاور میں منعقدہ کے پی کے کابینہ کے دوران ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 199 مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

صوبہ بھر میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی کا سختی سے نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے خیبر پختون خوا ڈرافٹ ایکٹ 2020 کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے ٹڈیوں کے کنٹرول اور ماہی گیری کے منصوبوں کے لئے چار ارب روپے سے زیادہ کا قرض حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔

محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ ذخیرہ اندوزوں ، منافع خوروں اور قیمتوں میں اضافے والوں کے خلاف سخت کارروائی سے گڈ گورننس کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں