68

حکومت نے 9 شہروں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائدکردی


حکومت پنجاب کا لاہور سمیت 9 شہروں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس پر سختی سے احکامات اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، سرگودہا،فیصل آباد،ملتان سمیت 9 شہروں میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اور اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔ اس
حکم نامہ کا اطلاق بس، کوسٹر، ٹیکسی،رکشہ، ویگن،چنگچی پر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں